پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے چاکر اعظم چوک پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔ شدید زخمی کو پنجگور سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت لیاقت ولد عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔