پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںپنجگور و دشت سے 6 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے

پنجگور و دشت سے 6 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے

کیچ (ہمگام نیوز ) کیچ کے علاقے دشت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے تین افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے افراد نسیم ولد صالح محمد وحید ولد ابراھیم اور یاسین ولد نبی بخش گزشتہ روز بلنگور ایف سی کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

نسیم ولد صالح محمد کو پاکستانی فورسز نے 13 ستمبر 2018 کو حراست میں لیا تھا جبکہ وحید اور یاسین کو 17 ستمبر 2018 کو دشت کے علاقے شولیگ اور ھور میں حراست میں لیے گئے تھے جو دشت کے علاقے ھور رہائشی ہیں ۔

تاہم ان کے ساتھ حراست میں لیے گئے بلوچ فرزند اختر ولد حاجی مراد محمد ، زاہد ولد اللہ بخش اور اللہ بخش ولد حاجی نبی بخش اب بھی پاکستانی فورسز کے حراست میں ہیں جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے ۔
دریں ثناء نومبر کے مہینہ 2017 کو پنجگور کے علاقے گچک سے پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے زرین ولددوست محمد سکنہ گچک کرک اور حیال ولد مبارک سکنہ لوھڑی گچک اور 13فروری 2018 کو پنجگور کے علاقے پروم سے اغواء ہونے والے نواب ولد غلام حسین سکنہ پروم کلشن گزشتہ روز پنجگور ایف سی کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز