پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجگور ٹرمینل میں ٹرانسپورٹ والوں نے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 2 ہزار سے لیکر 3 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ مسافر بس والوں نے بھی ٹکٹوں کی قیمت میں اضافے کئے جس سے مسافر شدید پریشان اور بس ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئی غریب آدمی کراچی میں بیماری کے سلسلے میں جاتے ہیں تو ٹرانسپورٹ والے مسافروں کو لوٹ لیتے ہیں۔
دوسری طرف اسی طرح پنجگور ٹو کوئٹہ مسافر بسوں نے 1000 سے لیکر 1500 تک کرایہ بڑھا دیئے ہیں ۔
عوامی حلقوں کے مطابق انتظامیہ اور نہ ڈی سی کی طرف سی کوئی ایکشن لیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بس مالکان اپنی من مانی کررہے ہیں۔کوئٹہ ٹو پنجگور مسافر کوچوں کا یہی حال ہے جو مسافروں سے فی ٹکٹ 1000 سے 1500 وصول کرتے ہیں۔ اور مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے عذاب میں مبتلا کرتے ہیں ۔جو مسافر کوچ کم اور مال بردار کوچ زیادہ ہے۔
عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ جو قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں ہمیشہ یہی کہتے ہیں ہم عوام کی تحفظ کیلئے کوشاں ہیں یہ صرف ایک دعویٰ ہے اور کچھ نہیں ۔