جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںپنجگور: پاکستانی فوج پر حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا، بی ایل ایف

پنجگور: پاکستانی فوج پر حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا، بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے نو جولائی کو رات ساڑھے گیارہ بجے چتکان گرڈ اسٹیشن پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی کو اے ون گولوں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق حملے میں دشمن فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے مختلف اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز