پنجگور (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلح سول آبادیوں پر شیلنگ کرتے ہوئے 8 افراد کو شہید اور کئی کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کیل کور میں میر مراد کے گاوں میں قابض پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے میر مراد احمد اور اسکے خاندان کے 8 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے اور فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
جبکہ کیل کور و گرد نواع میں فوجی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔