شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور پروم میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے دو افراد شدید...

پنجگور پروم میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی

پنجگور( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کےعلاقہ پنجگور میں سرکاری اللہ کاروں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ پروم کے گاؤں جائین میں مغرب کے قریب اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں سوار مسلح افراد فائرنگ کی۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایرانی ساختہ دوہزار ماڈل گاڑی میں سوار تھے اور انہوں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی شناخت یوسف ولد غلام جان اور عزیر ولد محمد صالح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق ریاستی سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز