پنجگور ( ہمگام نیوز)
مقبوضہ بلوچستان پنجگور کے علاقے چتکان میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مختلف مقامات پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران ایک بینک کو نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ پولیس تھانہ اور دیگر سرکاری دفاتر پر بھی حملے اور قبضے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث مواصلاتی نظام منقطع ہے، جس کی وجہ سے مزید تفصیلات اور نقصانات کی تصدیق ممکن نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ اور حملوں کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مزید معلومات موصول ہونے پر خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔


