ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان، سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں منظم حملوں کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور تھانے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سوئی شہر کے علاقے طوطہ کالونی میں سی ٹی ڈی کے دفتر پر ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں، دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ کمک کے لیے آنے والے اہلکاروں کو پہلے سے گھات میں موجود ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
اس حملے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔