کراچی: (ہمگام نیوز) بلوچ یکجھتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نوالین کراچی سے ہمارے تین کارکنان، شہداد بلوچ، صدام بلوچ اور باسط بلوچ کو بلوچ راجی مچی کے حوالے سے وال چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے دوران DSP کلاکوٹ نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔

 تینوں بلوچ نوجوانوں کو تھانے لے جانے کے بعد انٹیلیجنس ایجنسیوں کے حوالے کیا گیا ہے، اور وہ اس وقت تھانے میں موجود نہیں ہیں۔

بیان میں مزید کہا کہ چند گھنٹوں پہلے بھی بی وائی سی کراچی زون کا مزید ایک کارکن عبدالرحمٰن شاہمیر بلوچ کو بھی فورسسز گھر سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے ۔

بیان کے آخر میں کہا کہ ہم واضح اور دو ٹوک الفاظ میں ریاست کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اس عوامی تحریک کو طاقت کے ذریعے ختم کرنا ناممکن ہے۔ طاقت کا استعمال کرکے ریاست بلوچ عوام کو اشتعال دلا رہی ہے، جس کے بعد عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری ریاست پر عائد ہوگی۔