ماسکو(ھمگام نیوز) روسی صدر ولادمیر پوٹن نے یوکرینی صدر زیلنسکی کی جانب سے براہ راست ملاقات کی پیشکش کو مسترد کیا ہے اور اسے “بدتمیزی” قرار دیا ہے۔ پوٹن کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔
روسی صدر ولادمیر پوٹن نے یوکرینی صدر زیلنسکی کی طرف سے براہ راست ملاقات کی تجویز کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بدتمیزی ہے اور اس میں “کوئی فائدہ نہیں”۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرینی صدر کا یہ پہلا عوامی پیغام براہ راست پوٹن کے نام بھیجا گیا ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے زیلنسکی کے کھلے خط کو میٹنگ کی تجویز کو “بدتمیزی” قرار دیا۔
پوٹن کا کہنا تھا کہ کیا یہ ذاتی ملاقاتوں اور بات چیت کے لیے حالات پیدا کرنے کا طریقہ ہے، یا ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہے جس سے کوئی بھی ذاتی ملاقات ناممکن ہو؟۔ میرے خیال میں یہ بعد والی بات ہے۔
پوٹن نے مزید کہا کہ ایک روسی تاجر نے گزشتہ ماہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کا سفر کیا تھا جہاں زیلنسکی نے انہیں مجھ سے ذاتی ملاقات کا پیغام دیا۔















