کیچ (ہمگام نیوز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (پنجاب) سے 11 مہینے قبل قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغواء کا شکار ہونے والے الطاف نصیر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق الطاف نصیر ضلع کیچ کے علاقے بالگتر کے رہائشی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (پنجاب) کے طالب علم ہیں۔ ان کو 11 مہینے قبل یونیورسٹی سے اغواء کیا گیا تھا۔
قابض پاکستانی فوج اور اس کی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغواء کے شکار بلوچوں کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے الطاف نصیر کی بازیابی کی تصدیق کردی۔