یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںپہرہ، قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ سوختبر شہید

پہرہ، قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ سوختبر شہید

پہرہ(ہمگام نیوز ) آج بروز ہفتہ کو پہرہ پاور پلانٹ کے علاقے میں بزمان محور پر پہرہ جانے والے ایک ایندھن بردار گاڑی پر قابض ایرانی مرصاد فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے گاڑی الٹنے سے ایک بلوچ سوختبر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر شہید ہوگیا ۔

 رپورٹ موصول ہونے تک اس بلوچ سوختبر کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ انکا تعلق پہرہ (ایرانشہر) سے ہے ۔

 ذرائع کے مطابق آج صبح پہرہ پاور پلانٹ کے قریب بزمان محور پر گھات لگائے مرصاد فورسز بغیر روکے براہ راست فائرنگ کی جس سے بلوچ سوختبر ایندھن کی وجہ سے آگ شعلوں میں لپیٹ کر جھلس جانے سے شہید ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز