پہرہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بدھ کی شام پہرہ کے ڈمن کے علاقے میں دھستان پل میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی جو کہ پولیس کی وردی میں ملبوس تھے ،نے بغیر روکے اور پیشگی وارننگ کے ایک چلتی مسافر گاڑی پر فائرنگ کی، جبکہ گاڑی میں سوار افراد میں سے ایک نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوئے اور گاڑی میں سوار دو افراد جانبحق ہوگئے ۔
بعد ایک فوجی زخمی ہوا، اور کار میں سوار دو افراد گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔
شہید ہونے والے ان دو بلوچوں کی شناخت 23 سالہ صالح جمشیدزہی ولد عزیز اور 22 سالہ مختار جمشیدزہی ولد حکیم کے طور پر ہوئی ہے جو کہ خاش شہر کے علاقے کارواندر میں واقع گاؤں گونیچ کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔
کہا جاتا ہے کہ قابض فورسز نے ان شہریوں کے راستے میں گھات لگا کر حملہ کیا اور بغیر روکے ان کی گاڑی پر سیدھی گولی چلائی اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ سوچ کر جوابی فائرنگ کی کہ فورسز نہیں چور ہیں ۔