پہرہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 25 نومبر کو فجر کے وقت قابض ایرانی پولیس فورسز نے پہرہ/ایرانشہر میں ایک پیجوٹ گاڑی پر براہ راست فائرنگ جس کے نتیجے میں دو بلوچ شہری شہید ہوئے ـ
اطلاع موصول ہونے تک ان شہریوں کی شناخت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ میسر نہیں ہوسکا ـ
بتایا جاتا ہے کہ صبح 4:00 بجے کے قریب پولیس فورس نے بہشتی سینٹ میں پیشگی انتباہ کے بغیر اس گاڑی پر فائرنگ کی ـ
اس فائرنگ کے بعد کار کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک کے کنارے ایک میز سے ٹکرا گیا جس سے کار میں آگ لگ گئی۔
اس کار میں سوار دونوں افراد زخمی ہونے کی وجہ سے گاڑی سے باہر نہ نکل سکے اور آگ میں جھلس گئے۔
ہر سال بلوچستان میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز اور آرمی کی بلوچ شہریوں پر ابراہ راست فائرنگ سے سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔