جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںپہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل

پہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل

پہرہ(ہمگام نیوز ذ) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ شام کو پہرہ (ایرانشہر) سے 50 کلومیٹر دور پہرہ سے بزمان کے محور پر ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

 ان بلوچ شہری کی شناخت 27 سالہ محمد بامری ولد کریم بخش ہے جو کہ حمید آباد گاؤں دلگان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق: “آج ہفتہ کی شام تقریباً 17:00 بجے، نامعلوم مسلح افراد نے اس شہری کی گاڑی پر فائرنگ کردی ، جو کہ پہرہ شہر سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر پہرہ سے بزمان تک محور سے جا رہا تھا ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز