شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپہرہ: پارک کے محافظ کامران ناروئی مسلح افراد کی فائرنگ میں...

پہرہ: پارک کے محافظ کامران ناروئی مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاکت ، حادثے کے بعد ان کے ۱۹ سالہ بیٹے نے خودکشی کرلی

پہرہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پہرہ ( ایران شھر ) میں ہفتہ کے روز13دسمبر 2025 کو، محمدان پهره کے بچوں کے پارک کے محافظ جو عوامی املاک کی حفاظت کر رہے تھے، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جانبحق ہوگئے۔

حادثے کے چند گھنٹوں بعد ان کا بیٹا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے اپنی جان لیکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔مقتول کی شناخت “کامران ناروئی” ولد موسی اور ان کے بیٹے کی شناخت “محمد مہدی ناروئی” 19 سالہ، دونوں محمدان شہر کے رہائشی جو بمپور کاؤنٹی سے تعلق رکھتے ہیں، بتائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کامران پارک کے علاقے کی نگرانی کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کامران کے بیٹے محمد مہدی جو چند سال پہلے اپنی ماں کو کھو چکے تھے اور صرف اپنے والد کے ساتھ رہتے تھے، والد کی موت کی خبر سن کر اور ان سے وابستگی کی وجہ سے غم سے نڈھال ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز