دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںپیدارک میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک کیے:بی ایل...

پیدارک میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک کیے:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل جمعرات کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں پیدارک کے علاقے گتانی ڈن کے مقام پر گھات لگا کر پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر حملہ کیا۔ حملے میں ایک گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعرات ہی کے روز سرمچاروں نے نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر بالگتر میں پلمک کے مقام پر قائم فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہمارے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز