چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeانٹرنشنلپیرس میں دھماکہ، سولہ افراد زخمی

پیرس میں دھماکہ، سولہ افراد زخمی

پیرس (ہمگام نیوز) فرانس کے شہر پیرس کے وسط میں واقع مصروف لاطینی کوارٹر کی ایک گلی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں غیر ملکی طلبا میں مقبول ڈیزائن اسکول کا اگلا حصہ منہدم ہو گیا، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین نے بی ایف ایم ٹی وی ٹی وی کو بتایا کہ دھماکے سے چند لمحوں قبل گیس کی شدید بو آ رہی تھی۔ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی فوٹیج میں پیرس امریکن اکیڈمی کا ملبہ اور کم از کم دو قریبی جلتی ہوئی عمارتوں سے اٹھتا ہوا دھواں دکھایا گیا۔دھماکا مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 55 منٹ پر پر اس وقت ہوا جب لوگ کاموں سے فارغ ہوکر اپنے گھروں کی جانب جا رہے تھے۔

واقعے کے بعد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 200 سے زائد فائر فائٹرز شریک تھے، ٹیلی ویژن پر نشر فوٹیج میں آگ بجھانے والے عملے کو آگ پر پانی پھینکتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ دھواں اٹھتا نظر آ رہا تھا۔پیرس پولیس کے سربراہ نے بعد میں کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہ عام طور پر موسم گرما کے اوائل میں سیاحوں اور غیر ملکی طلبا سے بھرا ہوتا ہے۔

2019 میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ایک دھماکا ہوا تھا جس میں 4 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوئے، اپریل 2019 میں ’نوٹرے ڈیم گرجا گھر میں آگ لگ گئی تھی جس سے چھت کا زیادہ تر حصہ تباہ ہو گیا تھا اور دیگر حصوں کو نقصان پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز