پیشن (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق راسک سٹی گارڈز کور کی انٹیلی جنس اہلکاروں نے پیشن

میں ایک بلوچ شہری کو جوڈیشل وارنٹ پیش کیے بغیر خمینی اسٹریٹ پر واقع موبائل فون کی دکان سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 اس شخص کی شناخت 26 سالہ اولیاء خردمند ولد عبدالحمید ساکن پیشن ہے

رپورٹ کے مطابق راسک سٹی گارڈز کی انٹیلی جنس اہلکاروں نے اولیا کی دکان کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کرنے کے لیے گئے لیکن عدالتی حکم نامہ پیش کیئے بغیر اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 واضح رہے کہ اس شخص کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی حالپرسی کے باوجود اس کے ٹھکانے اور حالت کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔