سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںپیٹرول کی قیمت 5روپے15پیسے ڈیزل5روپے65 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت 5روپے15پیسے ڈیزل5روپے65 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

کراچی( ہمگام نیوز ) پاکستان کی موجود حکومت نے آئی ایم ایف کے دباو اور بدحال معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا اوگرا کی سفارش پر موجودہ حکومت نے آج سے پیٹرول کی نئی قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ,جبکہ ڈیزل کی قیمت 132 روپے 47 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 103 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل عیدالفطر سے قبل بھی پاکستان کی وفاقی حکومت نےاوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 112 روپے 68 پیسے کا ہوگیا تھا.

اور اس سے قبل مئی میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں یہ اضافہ سال 2019 میں پانچویں بار سلسلہ وار ہوا ہے،اور جس کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز