دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںپی آئی اے کے 7 پائلٹوں اور ایک ایئرہوسٹس کا لائسنس منسوخ،...

پی آئی اے کے 7 پائلٹوں اور ایک ایئرہوسٹس کا لائسنس منسوخ، 93 پائلٹس کے لائسنس معطل

کراچی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کے 7 پائلٹوں اور ایک ایئرہوسٹس کا لائسنس منسوخ کردیا گیا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کے مطابق پی آئی اے کے 8 افراد کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، جن میں سے 7 پائلٹ اور 1 ایئر ہوسٹس ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لائسنس منسوخ ہونے والے پائلٹوں میں سے 5 فرسٹ آفیسرز اور 3 کپتان شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق لائسنس تحریری امتحان میں غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے پر منسوخ ہوئے ہیں۔عبدالستار کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کے 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے ہیں، جن میں غلط لائسنس والے پائلٹس کو فوری ملازمت سے برطرف کردیا جائیگا۔ترجمان کے مطابق لائسنس منسوخ کیے جانے والے پائلٹس میں کیپٹن یحی مصورسندیلہ، ثقلین اختر، محمد عزیر جاوید اور وسیم اختر شامل ہیں۔

عبدالستار کھوکھر کے مطابق لائسنس منسوخ ہونے والوں میں ایئرہوسٹس شمائلہ مجید کے ساتھ کیپٹن سید سلیم علی، علی حسن یزدانی اور طلحہ احمد خان بھی شامل ہیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق منسوخ کردہ 17 پائلٹس میں سے 8 کی فہرست پی آئی اے کو موصول ہوگئی، منسوخ شدہ لائسنس کے حامل پائلٹس کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے، ضابطے کی کارروائی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز