پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںپی ٹی ایم کے پُرامن مظاہرین پر ریاستی تشدد دہشتگردی ہے، عالمی...

پی ٹی ایم کے پُرامن مظاہرین پر ریاستی تشدد دہشتگردی ہے، عالمی انسانی حقوق تنظیموں کو فوراً نوٹس لینا چاہیے، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

شال:(ہمگام نیوز) انسانی حقوق کی کارکن اور بلوچ یکجھتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے پُرامن مظاہرین پر ہونے والے ریاستی تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست اور اس کی خفیہ ایجنسیاں قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

انہوں نے پی ٹی ایم کے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کو دہشتگردی قرار دیا اور اسے ریاستی تشدد کی ایک وحشیانہ مثال بتایا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ “اس بربریت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں اور خطے کی تمام پسماندہ برادریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ پی ٹی ایم کے ساتھ اس نازک وقت میں یکجہتی کا اظہار کریں اور ان کی آواز کو مزید مضبوط کریں۔”

انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور ریاستی سیکیورٹی فورسز کو اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر جوابدہ ب

نائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز