چابہار( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے چابہار شہر کے مضافات میں بلوچ شہریوں کے کچھے مکانات کو نذر آتش کرکے مکینوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں کو آگ لگا انہیں تباہ کر دیا ۔ اس کے علاوہ، متعدد شہری فورسز اہلکاروں کے ہاتھوں زخمی ہوئے۔ اس کارروائی کے خلاف کاپر اور گدان نشینوں نے چابہار گورنریٹ کے سامنے جمع ہو کر اس ریاستی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات 30 دسمبر کو چابہار میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی اور بسیج فورسز نے شہر کے اطرافی علاقوں میں سے ایک صنعتی شہر کے قریب اور ایران خودرو کمپنی کے عقب میں چھاپہ مار کر لوگوں کے گھروں کو آگ لگا کر کاپر اور گدان نشینوں کو زدوکوب کرکے درجنوں افراد کو زخمی کر دیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ فورسز نے ان گھروں کے مکینوں پر تیز دھار چاقو اور کلہاڑیوں جیسے ٹھنڈے ہتھیاروں سے حملہ کیا اور تمام مکانات کو تباہ کرکے آگ لگا دی۔
رپورٹ کے مطابق ان شہریوں میں سے کچھ جن پر فوجی اہلکاروں نے حملہ کیا تھا وہ اپنی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت کی وجہ سے ہسپتال میں منتقل کر دیئے گئے ہیں
رپورٹ کے مطابق آج بروز ہفتہ 31 دسمبر کو چابہار گورنریٹ کے سامنے متعدد بلوچ خواتین جمع ہوئیں اور مطالبہ کیا کہ فوجی دستوں کے اس غیر قانونی اقدام کے لیے حکام کو جوابدہ بنایا جائے۔