چابہار ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 26 جنوری 2020 کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جاسک سے تعلق رکھنے والے چار غریب بلوچ ماہیگیروں کی کشتیوں کو چابھار بندرگاہ پر نام معلوم افراد کے ہاتھوں جلادیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 26 جنوری کی صبح مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جاسک سے تعلق رکھنے والے بلوچ غریب ماہیگیروں کی چار کشتیاں جلادی گئیں لیکن جلانے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔
مقامی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جب سے قابض ایران نے مغربی مقبوضہ بلوچستان چابہار کے بندرگاہ کو روس اور چین کے حوالے کیا ہے تب سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار قابض ایرانی نیوی غریب ماہیگیروں کو چابھار بندرگاہ کے قرب و جوار میں مچھلیوں کے شکار کے وقت ان پر فائرنگ کرکے انہیں وہاں سے نکالنے کی بھی دھمکی دیتی ہے اور کئی بار ایسا ہوا ہے کہ قابض ایرانی نیوی بلوچ ماہیگیروں کا ماہیگیری کا سامان بھی ضبط کرکے انہیں مارنے کی بھی دھمکیاں دیتی رہی ہے۔ ـ