سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںچابہار/راسک: فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد قتل

چابہار/راسک: فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد قتل

چابہار/ راسک ( ہمگام نیوز) اطلاع گزشتہ روز کے مطابق 14 جون بروز بدھ کی شام چابہار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان کے اندر فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو قتل کردیا۔

اس بلوچ شہری کی شناخت ذاکر بلوچ ولد ساکن ساندک دشتیاری ہے ـ رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے جمہوری اسٹریٹ پر ایک دکان میں گھس کر اس شہری کو قتل کرکے فرار ہوگئے ـ

 خبر ملنے تک نامعلوم افراد کے محرکات اور شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا اسی روز 14بروز بدھ راسک کاؤنٹی کے گاؤں جکیگور میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے اس کی دکان میں قتل کر دیا۔

قتل ہونے اس بلوچ شہری کی شناخت 25 سالہ لیاقت مزارزہی ولد غلام محمد ہے جوکہ راسک شہر کے گاؤں جکیگور سے ہے ـ

رپورٹ کے مطابق ایک مسلح شخص نے لیاقت کو سپر مارکیٹ کے اندر فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ـ واضح رہے کہ دونوں کے قتل کی نوعیت ایک جیسی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز