چابہار سے ملنے والی بلوچ شہری کی لاش کی شناخت عامر بلوچ ولد مراد محمد کے نام سے ہوئی
چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق، گزشتہ روز چابہار شہر میں واقع گاؤں کمب میں فوجی اڈے کے قریب رہائشیوں نے ایک بلوچ شخص کی نامعلوم لاش برآمد کرکے ہسپتال منقتل کر دیا جسے چند گھنٹے بعد ان کی لاش ہسپتال سے شناخت ہوگئی۔
اس شہری کی شناخت 25 سالہ عامر بلوچ ولد مراد محمد ہے جو کہ گھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
اس شہری کی لاش غیر فعال ڈیفنس سائٹ اور سی سننگ سٹیشن کے قریب رہائشیوں نے برآمد کی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے رسی یا تار سے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
کچھ غیر مصدقہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے گولیاں کھا کر خودکشی کی۔