پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںچابہار شہر کے مضافات میں بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات مسمار

چابہار شہر کے مضافات میں بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات مسمار

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 13 مارچ کو فجر کے وقت قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دستوں نے چابہار کے نواح میں میرآباد اور مرداد آباد کے علاقوں پر حملہ کرکے بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات مسمار کرکے تباہ کردیا۔

ان علاقوں کے مکینوں کے مطابق فوجی دستوں نے پہلے اس جگہ کو کئی بلڈورز کے ساتھ گھیرے میں لیا اور پھر گھروں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے بہت سے بلوچ گھروں کو آگ لگا دی ہے اور لوگوں کے ساتھ بد کلامی کیا ـ

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ ایران کی جانب سے ’’پاپولیشن سروے‘‘ جیسے منصوبے چلائے جا رہے ہیں اور اس کی بنیاد پر کئی ملین غیر مقامی باشندے بلوچستان میں آباد ہوں گے ـ‏

یہ بھی پڑھیں

فیچرز