چابہار ( ہمگام نیوز) اطلات کے مطابق منگل 21 ستمبر کی شام کو چابہار فری زون سے ایک بلوچ تاجر اور سرمایہ کار کو نامعلوم افراد نے چوتھی بار اغوا کر لیا ہے ـ
اس بلوچ شہری کی شناخت “ادھم بیجاد” ولد شیرمحمد بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پیشن سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت چابہار میں کاروبار کر رہے ہیں جنہیں گزشتہ روز اغواکاروں نے چوتھی بار اغوا کیا ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ وہ منگل کی رات اسپورٹس سوٹ میں چابہار فری زون میں چہل قدمی کے لیے گھر سے نکلا اور دوبارہ لوٹ کر نہیں آیا۔ خاندان والوں کو شک ہے کہ اسے پھر سے جبراً اغوا کیا گیا ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ یہ بلوچ شہری دوسرے ممالک سے چاول اور اناج درآمد کرتا تھا اور اب وہ چابہار فری زون میں کنسٹرکشن اور ٹھیکے داری کا کام کر رہا ہے۔
ادھم کے لاپتہ ہونے کے دو دن بعد اب تک اس کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا اہلخانہ نے پولیس میں شکایت درج کی ہے لیکن پولیس اس کو تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کر رہا ہے ـ