شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںچابہار میں ریاستی سرپرستی میں بلوچ گدان نشینوں کے گھروں کو مسمار...

چابہار میں ریاستی سرپرستی میں بلوچ گدان نشینوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا

چابہار (ہمگام نیوز )چابہار کے پسماندہ ترین علاقے ،،بازار چابہار ،،کے گدان نشین بلوچوں کے کاپر اور پیش سے بنے گھروں کو قابض اور عا لمی دہشت گرد پاسداران انقلاب مسمار کر دیا بلوچ خواتین اور بچوں گالم گلوچ ساتھ انہیں تشدد کرکے گھروں سے نکال کر بلڈوزر چلایا ۔
یہ واقعہ آج صبح چابہار میں پیش آیا جہاں قابض ایرانی فوج نے زبردستی بلوچ گدان و کاپر نشینوں کو گھروں سے نکال کر ان کے گھروں کو مسمار کر دیا ۔
ایک عینی شاہد نے اس معاملے کے حوالے سے بتایا کہ رات 12 بجے فائرنگ کی آواز آئی، ہم یہ دیکھنے گئے کہ کیا ہوا، ہم نے دیکھا کہ فوجی اہلکار صنعتی شہر کے جمعہ بازار کے پیچھے ، بازار چابہار کے نزدیک بلڈوزر لے آئے اور بغیر اطلاع دیئے گھروں کی مسماری شروع کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ چابہار سمیت اور دیگر کئی شہروں میں ایران بلوچوں کو انکے گھروں سے زبردستی نکال کر ان کی جگہ غیر مقامی لوگوں کو لا کر آباد کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز