چهارشنبه, می 1, 2024
Homeخبریںچابہار میں سیلابی ریلے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔

چابہار میں سیلابی ریلے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔

چابہار (ہمگام نیوز ) بروز بدھ کو چابہار کے علاقے بازار قدیم میں علاقہ مکینوں کو سیلابی ریلے سے بہتا ہوا ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

رپورٹ کے مطابق شام کے قریب ’’لٹل سی‘‘ کے ساحل کا نظارہ کرنے گئے شہریوں نے ایک لاش کو سیلاب میں تیرتا ہوا دیکھا اور اسے سمندر میں داخل ہونے سے پہلے سیلاب سے باہر نکالا۔

تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس شخص کی شناخت اور موت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس کے سیلابی پانی میں گر کر جانبحق ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز