شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںچابہار میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی...

چابہار میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

چابہار( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 18 نومبر کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے چابہار شہر میں ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے 17 سالہ سلیم بلوچ نژاد ولد اسماعیل ساکن چابہار کو جبری لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 

کہا جاتا ہے کہ سلیم نے چابہار شہر میں عوامی احتجاج کے دوران مولوی فضل الرحمان کوہی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا اور ایرانی ریاستی دہشتگردی کے خلاف نعرے لگائے تھے۔

 

واضح رہے کہ آج چابہار سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں قابض ایران کے خلاف عوامی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز