شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںچابہار میں لاپتہ ہونے والے ایک بلوچ بچے کی لاش برآمد

چابہار میں لاپتہ ہونے والے ایک بلوچ بچے کی لاش برآمد

چابہار(ہمگام نیوز)گزشتہ رات ہفتہ 13نومبر 2025 کو، ایک بلوچ بچے کی لاش جو جمعرات کو چابہار شہر میں لاپتہ ہو گیا تھا، مقامی لوگوں نے چابہار جیل کے پیچھے گلے پر کاٹ اور لاش جلانے کے نشانات کے ساتھ دریافت کی۔

اس بلوچ بچے کی شناخت محمد خالقی (ویدادی)، 15 سالہ، درمحمد کا بیٹا، نیکشہر کاؤنٹی کے گاؤں مہند کا رہائشی اور چابہار میں مقیم بتائی گئی ہے۔

اس بلوچ بچے کا وحشیانہ قتل بلوچ شہریوں میں شدید صدمے اور وسیع ردعمل کا باعث بنا ہے۔

گفتنی ہے کہ قابض ایران دعویٰ کرتا ہے کہ وہ امن فراہم کر رہا ہے، جبکہ ہر سال سینکڑوں بلوچ شہری نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل اور زخمی ہو جاتے ہیں اور قاتل کبھی شناخت نہیں کیے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز