چابہار ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 16 مارچ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے علاقے معلم بلیوارڈ میں ایک 26 سالہ خاتون شہری کی لاش مقامی لوگوں کے ذریعے برامد ہوئی ہے ـ
تفصیلات کے مطابق آج چابہار شہر کے معلم بلیوارڈ سے بوری بند ایک خاتون کی لاش برامد ہوئی تاہم اس خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ـ
بتایا جاتا ہے کہ خاتون شہری کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کوڑے کے تھیلے میں لپیٹ کر رکھ دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس شہری کی دونوں ٹانگیں کمر سے کاٹ دی گئیں۔