سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںچابہار: ٹرک اور پک اپ کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک...

چابہار: ٹرک اور پک اپ کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

 

چابہار (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق

آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار سے جکیگور جاتے ہوئے گبولانی گاؤں کے محور پر ایک ٹرک اور ایک پِک اپ کے تصادم سے ایک شخص جانبحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کے وقت چابہار اور جکیگور شاہراہ پر گبولانی گاؤں کے قریب ٹرک اور ٹویٹا کے آپسی تصادم کے نتیجے میں لاشار کاہی راسک کے رہائشی 38 سالہ عبدالکریم بلوچ زادہ نامی ایک شخص موقع پر جانبحق، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا تھا تاہم زخمی شخص کے بارے میں ابھی تک تفصیلات میسر نہیں ہیں۔

واضح رہے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دور دراز اور دیہی علاقوں کے روڈ خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے ہر سال ان سڑکوں پر حادثات کی وجہ سے درجنوں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دوھو بیٹھے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز