چمن ( ہمگام نیوز ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق چمن کے علاقے ڈیورنڈ لائن پر افغان فورسز اورقابض پاکستانی فوج کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔ ابتک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دوران جھڑپ سات افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
سول اسپتال چمن میں اب تک سات نعشوں اور چوبیس زخمیوں کو منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور دونوں جانب حالت کشیدگی ہیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔