چمن (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شمالی شہر چمن میں بوغرہ روڈ پر قبائلی مشر حاجی بہاول خان اچکزئی سمیت 2افراداس دھماکے میں زخمی ہوئے۔بلوچستان کے شہر چمن میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکہ چمن کے بوغرہ روڈ چوک پر ہوا، جس کے نتیجے میں مشر حاجی بہاول خان اچکزئی اور گارڈ زخمی ھوگئے۔ دھماکہ خیزمواد حاجی بہاول خان اچکزئی کے کرسی کے نیچے رکھا گیا تھاجہاں بم کو دکان کے ساتھ بنے فٹ پاتھ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کریکر دھماکے کی زد میں آکر قبائلی رہنما حاجی بہاول خان اچکزئی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔مقامی افراد کے مطابق حاجی بہاول خان دیگر عمائدین کے ساتھ اکثر یہاں آکر بیٹھک لگایا کرتے تھے، جو آج بم دھماکے کی زد میں آگئے۔واقعے کے بعد پولیس اور لیویز نے علاقے کو سیل کرکے ٹریفک کو متبادل روٹس کی جانب موڑ دیا۔دوسری جانب شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔تاہم کسی کے گرفتاری کا معلومات نہ ہوسکا۔