یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںچمن سے چار افراد کی لاشیں برآمد

چمن سے چار افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)چمن سے چار افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔پولیس کے مطابق تین افراد کی لاشیں چمن کے علاقے شکھادرا سے برآمد کی گئیں ایک لاش توبہ اچکزئی سے برآمد ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق چاروں افراد کو گولیوں کا نشانہ بناکر ہلاک کیا گیا ۔جن کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا ۔ابتدائی طور پر لاشوں کی شناخت اور انہیں ہلاک کیے جانے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس کے سینئر حکام شکھادرا پہنچے اور جائزہ لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز