چمن ،تربت ( ہمگام نیوز ) چمن لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ژڑہ بند پر احتجاج شاہراہ بلاک کردیا گیا جبکہ تربت میں ایک دکاندار کو مسلح افراد نے قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق رواں مہینے6 ستمبر کو قلعہ عبداللہ بازار سے لاپتہ ہونے والے نوجوان احمد اللہ ولد خالقداد قوم عشیزئی برمزئی کی بوری بند لاش آج کوژک کے علاقے سے لیویز نے برآمد کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 3 بجے کے قریب کوژک میں انکی کاڑی کو آگ لگائی گئی جس پر لیویز جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی کے ساتھ بوری بند لاش برآمد کرلی ۔ لاش کو چمن سیول ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سول ہسپتال میں شناختی کارڈ سے پتہ چلا ہے کہ یہ احمداللہ کی نعش ہے جو رواں مہینے6 تاریخ کو قلعہ عبداللہ سے لاپتہ ہوا تھا ۔لاش ملنے کے بعد ورثاء نے ایک مرتبہ پھر ژڑہ بند کے مقام پر روڑ کو بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔
علاوہ ازیں تربت میں ہفتہ کے روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
واقعہ نیشنل بینک کے قریب ایک فرنیچر کی دکان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے عبدالغفار ولد شیردل سکنہ کلگ نامی شخص کو شدید زخمی کردیا ۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔


