یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںچمن مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، گاڑی کو نذر آتش کر...

چمن مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، گاڑی کو نذر آتش کر دیا ،نوشکی میں ایک شخص قتل ،شال روڈ حادثہ خاتون سمیت دو افراد ھلاک

چمن ،نوشکی ، شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بائی پاس روڈ، محلہ حاجی غزنی میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک ایک گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی،اور اس کو آگ لگادی ، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے مذکورہ گاڑی کو آگ لگا دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملہ اچانک کیا گیا اور جائے وقوعہ پر فائرنگ کی آوازوں سے فضا گونج اُٹھی۔ حملے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تاحال واقعے کی اصل وجہ اور حملہ آوروں کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب نوشکی بس اڈے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونس نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا,واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

علاوہ ازیں شال مغربی بائی پاس ہزارہ قبرستان کے قریب گاڑی کی ٹکر سے مرد اور خاتون جاں بحق ہوگئے ،میتیں ایدھی ایمبولینس کے زریعے بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز