چمن ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ ’متعلقہ حکام نے ابتدائی طور پر7 روز کے لیے 2 مار چ سے پاک افغان سرحد بند کرنے کا فیصلہ ہے تا کہ سرحد کے دونوں اطراف کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے جو دونوں برادر ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں ہیں، اس عرصے کے دوران دونوں ممالک کے عوام کی صحت محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
عہدیدار نے بتایا کہ ’بابِ دوستی کے ایک ہفتے تک بند رہنے کی وجہ سے چمن میں پاک افغان سرحد پر کوئی سرگرمیاں نہیں ہوں‘۔
انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران افغانستان میں تعینات امریکا اور نیٹو فورسز کے لیے سامان کی فراہمی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی معطل رہے گی۔