چنیوٹ (ہمگام نیوز) پنجاب کے شہر چنیوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایڈوکیٹ بابر محمود بسرا کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ سرگودھا روڈ پر چونگی نمبر 3 کے قریب پیش آیا۔
بابر محمود بسرا جو احمد نگر سے واپس اپنے گھر چناب نگر آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا-
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لالیاں منتقل کر دی گئی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔