جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeانٹرنشنلچین، ایران اور پاکستان کی بلوچستان میں سہہ فریقی توسیع پسندانہ عزائم...

چین، ایران اور پاکستان کی بلوچستان میں سہہ فریقی توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف ایف بی ایم کا دنیا بھر میں احتجاج جاری

 

لندن( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں اپنی توسیع پسندانہ عزائم کو کامیاب کرنے کے لیے، چین کی ایران و پاکستان کے ساتھ سہ فریقی اتحاد کے خلاف، فری بلوچستان موومنٹ نے لندن سمیت دنیا کے کئ ممالک میں 24 گھنٹہ بیداری احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

اس سلسلہ وار احتجاج کو جاری رکھتے ہوئے ایف بی ایم لندن برانچ نے 17 اگست سے لے کر 18 اگست تک لندن میں چینی سفارت خانے کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کیا. یہ احتجاج 17 اگست کی شام 2 بجے سے شروع ہوا اور 18 اگست شام 4 بجے کو اختتام پذیر ہوا. احتجاج میں ایرانی مقبوضہ کردستان سے کردوں نے بھی شرکت کی ۔

احتجاج میں کارکنوں نے، چین کی ایران و پاکستان کو بلوچ قوم کی نسل کشی کے لیے سیاسی، معاشی اور فوجی تعاون، چین کی بلوچستان میں گوادر اور چاہبہار بندرگاہوں پر قبضہ، گوادر اور جیونی میں نیوی فوجی اڈے اور بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار کے خلاف، لندن کی عوام کو بزریعہ پلےکارڈ، بینرز اور پمفلٹ شعور و آگاہی دی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز