جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeانٹرنشنلچین اور ہندوستان کی علاقائی برتری کے دوڑ میں چین نے مالدیپ...

چین اور ہندوستان کی علاقائی برتری کے دوڑ میں چین نے مالدیپ کو اپنی باسکٹ میں ڈال دیا

مالی:(ہمگام نیوز) مالدیپ کی وزارت دفاع نے کہا کہ انہوں نے پیر کو بیجنگ کے ساتھ چین کی فوجی امداد کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بغیر کسی معاوضے کے طے ہوا۔

وزارت دفاع نے معاہدے کے بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں وزارت دفاع نے کہا کہ یہ معاہدہ ’مضبوط دو طرفہ تعلقات‘ کو فروغ
دینے کے لیے تھا۔

انڈیا کو بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور مالدیپ میں اس کے اثر و رسوخ پر تحفظات ہیں۔
صدر معیزو کے ستمبر میں انتخابات جیتنے کے بعد سے مالے اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات میں سرد مہری آ گئی ہے۔

جنوری میں صدر معیزو نے بیجنگ کے دورے کے دوران بنیادی ڈھانچے، توانائی، سمندری اور زرعی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

منگل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ نِنگ نے صحافیوں کو بتایا کہ بیجنگ مالدیپ کے ساتھ ’مشترکہ طور پر ایک جامع سٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔‘
گذشتہ ہفتے انڈیا نے مالدیپ کے قریب لکشدیپ جزیروں پر ایک فوجی اڈہ قائم کیا ہے جو نئی دہلی کی آپریشنل نگرانی کو بڑھائے گا۔

پیر کو دارالحکومت کے شمال میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر معیزو نے کہا کہ 10 مئی کے بعد مالدیپ کی سرزمین پر کوئی انڈین فوجی نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز