سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںچین سے آنے والے 5افراد میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا وائرس...

چین سے آنے والے 5افراد میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی تشخیص

اسلام آباد (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق چین سے آنے والی پرواز میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 5 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص، مشتبہ افراد میں 4 پاکستانی جبکہ ایک چینی باشندہ شامل، تمام افراد کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چین سے آنے والی پرواز میں 5 مشتبہ افراد میں کرونا وائرس کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے 5 مشتبہ افراد کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کردیا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق مشتبہ افراد میں 4 پاکستانی جبکہ ایک چینی باشندہ شامل ہے۔ مشتبہ افراد کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کرلیا گیا جہاں ان کے مزید ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز