بیجنگ (ہمگام نیوز) چین کے شہر ژوزو میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ایک بس بے قابو ہو کر اسکول کے باہر موجود طلباء اور والدین کے ہجوم میں جا گھسی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی پولیس اور حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق، حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں، اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے، اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔