(ہمگام نیوز)جرمن چانسلر اولاف شولس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے لیے چین نے اگر ماسکو کو ہتھیار فراہم کیے، تو اس کے ‘نتائج‘ بھی نکلیں گے۔ چانسلر شولس نے تاہم امید ظاہر کی کہ بیجنگ ایسا کرنے سے باز رہے گا۔   جرمن چانسلر اولاف شولس نے یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے دو روز بعد نیوز چینل سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ امریکی عہدیداروں نے حال ہی میں متنبہ کیا تھا کہ چین اپنے گزشتہ موقف سے ہٹ کر ماسکو کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی شروع کر سکتا ہے