جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںچین نے غیر ادا شدہ قرضوں پر کینیا کی مرکزی بندرگاہ پر...

چین نے غیر ادا شدہ قرضوں پر کینیا کی مرکزی بندرگاہ پر قبضہ کر لیا

ممباسا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چین نے کینیا کو جاری قرضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے چین نے کینیا کی اہم بندرگاہ ممباسا پورٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔

ممباسا کی بندرگاہ پر چینی قبضے کی وجہ سے اب وہاں پر کام کرنے والے ہزاروں کینیائی کارکنوں کو چینیوں کے پاس کام کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

دسمبر 2017 سے قبل چین نے اسی طرز پر سری لنکا کی حکومت کو 99 سالوں کے عرصے کے بعد چینی قرضوں کی عدم ادائیگی پر سری لنکا کو ہیمامانٹا بندرگاہ سے محروم کر دیا تھا جہاں چین سے لئے گئے اربوں ڈالر قرضوں کی ادائیگی میں عزم ظاہر نہیں ہوا تھا اور اسی وجہ سے چین نے سری لنکا کی بندرگاہ پر قبضہ کرلیا تھا۔

ماہرین کے مطابق چین بہت سارے غریب اور کمزور ممالک کو اپنی معاشی جارحیت کا نشانہ بنا کر ان کی سرزمین پر قبضے کرتا ہے جس کو بم بارود سے قبضے کی دوسری شکل کہا جاسکتا ہے مگر یہاں ایک طرح سے قرضے جاری ہونے کے معاہدات میں طے پانے والی شرائط چین کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہیں کہ چین اس ملک کی جانب سے قرضوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں اس علاقے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز