منیلا: (ہمگام نیوز) فلپائن میں چین کے سفارت خانے نے امریکی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران چینی ویکسین اور دیگر امداد پر اعتماد کو کمزور کرنے کی ایک خفیہ امریکی مہم کی رپورٹ کے جواب میں “منافقت، بدنیتی پر مبنی ارادے اور دوہرے معیار” کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

منیلا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے یہ بیان رائٹرز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے فلپائن میں چین کے سائنوویک ویکسینیشن کو بدنام کرنے کے لیے کووڈ وبائی مرض کے دوران ایک خفیہ پروگرام شروع کیا تھا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکی فوج کا مقصد چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسین اور دیگر زندگی بچانے والی امداد کی حفاظت اور افادیت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق فلپائنی باشندوں کا روپ دھارنے والے فونی انٹرنیٹ اکاؤنٹس کے ذریعے فوج کی پروپیگنڈا کی کوششیں ویکس مخالف مہم میں تبدیل ہو گئیں۔