دوشنبه, جنوري 27, 2025
Homeخبریںڈالبندان میں بی وائی سی کا جلسہ جاری، رکاوٹوں کے باوجود کارکنان...

ڈالبندان میں بی وائی سی کا جلسہ جاری، رکاوٹوں کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد شریک

ہمگام نیوز ڈیسک: ڈالبندان میں بلوچ یکجتی کمیٹی (بی وائی سی) کا جلسہ جاری ہے، جس میں رکاوٹوں کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہو چکی ہے۔

بی وائی سی کے قائدین کے جلسے سے خطاب کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، ڈاکٹر صحبیحہ بلوچ، شاہ جی صبغت اللہ، اور سمی دین اسٹیج پر موجود ہیں۔

رکاوٹوں کے باوجود بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگ جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قابض پاکستانی اور قابض ایرانی فورسز نے اس قومی اجتماع کو مختلف حربوں سے ناکام بنانے کی کوشش کی تھی۔

دریں اثنا، مختلف علاقوں میں آج تیسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز