دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںڈاکٹر اللہ نظر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، بلوچ قومی...

ڈاکٹر اللہ نظر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، بلوچ قومی قیادت بلوچ عوام کیلئے متحد ہوجائے: خان آف قلات

 

لندن (ہمگام نیوز) خان آف قلات خان سلیمان داود نے ڈاکٹر اللہ نظر کے حالیہ ٹویٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قومی قیادت کو چاہئیے کہ وہ قوم کیلئے متحد ہوجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ قومی قیادت کا اتحاد اس وقت ضروری ہے اور ان کو چاہئیے کہ وہ اپنے ذاتی معاملات کو ایک طرف رکھ کر بلوچ قومی اتحاد کی جانب بڑھیں۔

انہوں نے تمام قومی قیادت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہئیے کہ اپنے ذاتی معاملات کو ایک طرف رکھ کر بلوچستان اور بلوچ عوام کیلئے متحد ہوجائیں۔

یہ بیان انہوں نے ڈاکٹر اللہ نظر کی حالیہ ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوے دیا، واضح رہے ڈاکٹر اللہ نظر نے گذشتہ روز ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچ قیادت کو اپنی انا اور چھوٹے چھوٹے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک دوسرے سے رابطے شروع کرنے چاہئیں، اگر ہم اس وقت ایک متحدہ محاذ تشکیل دینے میں ناکام ہوئے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

خیال رہے ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کئی بلوچ سیاسی کارکنوں کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک اور ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر اللہ نظر اس حوالے سے سنجیدہ ہیں تو وہ اپنی طرف سے کوئی عملی قدم اٹھائیں۔ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ خود ایک اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ایک مسلح تنظیم کے سربراہ بھی ہیں۔ ان پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور ایک روڈ میپ متعارف کریں۔ لہٰذا بیان بازی سے بہتر ہے کہ وہ رابطے کی بنیاد خود رکھیں یا پھر اپنی طرف سے ایک ایسی کمیٹی تشکیل دیں جو اس حوالے سے رابطہ کاری شروع کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز